پی ٹی آئی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے نمبر ون جماعت بن گئی

Last Updated On 28 July,2018 08:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 1 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 792 ووٹوں کے ساتھ نمبرون جماعت بن گئی جبکہ مسلم لیگ ن 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق، عام انتخابات 2018 میں رائے دھندگان کے ڈالے گئے ووٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 1 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 792 حاصل کئے۔ مسلم لیگ ن کو 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹ پول کئے گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک لبیک نے قومی سطح پر 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ لئے جبکہ متحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کئے۔

پنجاب میں تحریک انصاف ووٹوں کے حساب سے پہلے نمبر پر رہی جسے 1 کروڑ 11 لاکھ 638 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن 1 کروڑ 5 لاکھ 14 ہزار 62 ووٹوں کے ساتھ پنجاب میں دوسرے نمبرپر رہی۔ آزاد امیدواروں نے 61 لاکھ 90 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک لبیک نے 18 لاکھ 76 ہزار سے زائد اور پیپلزپارٹی نے 17 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔