لاہور: (دنیا نیوز) 25 جولائی کو ملک بھر میں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کی قوم کو مبارکباد، کہا کہ وفاق اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، ووٹرز کا نظم و ضبط لائق تحسین ہے۔ علی ظفر نے انتخابی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت پر بھی حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پری پول دھاندلی کا شور مچانے والوں کو ووٹرز نے جواب دے دیا ہے۔ عوام کے فیصلے کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔