اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے 100 فیصد غیرحتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف 116 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ ن لیگ کا 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرا جبکہ پی پی 43 ارکان کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 270 نشستوں کے نتائج کے مطابق آزاد ارکان نے قومی اسمبلی کی 14، متحدہ مجلس عمل نے 12، ایم کیو ایم نے 6 اور ق لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی 3، جی ڈی اے 2، عوامی نیشنل پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت ایک ایک نشست حاصل کی۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر، مسلم لیگ ق 7 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیپلزپارٹی نے 6 جبکہ آزاد امیدواروں نے 28 نشستیں حاصل کیں۔
اسی طرح سندھ کے نتائج میں پیپلزپارٹی 76 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، تحریک انصاف نے 23، ایم کیوایم نے 16 اور جی ڈی اے نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ متحدہ مجلس عمل 10، عوامی نیشنل پارٹی 6، مسلم لیگ ن 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 4 اور آزاد امیدواروں نے 6 نشستیں حاصل کیں۔
بلوچستان کے نتائج مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، متحدہ مجلس عمل نے 9، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی 4، عوامی نیشنل پارٹی 3 اور 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔