لاہور: (دنیا نیوز) عمران خان نے اسلام آباد جلسہ منسوخ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو لاہور میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے لاہور میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، انہوں نے لاہور کے 14 انتخابی حلقوں میں خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔
شیڈول کے مطابق عمران خان 18 جولائی کو رات دس بجے مہر واجد عظیم کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، 19 جولائی کو لاہور میں تین مقامات پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
کپتان 19 جولائی کو شام سات بجے اسد کھوکھر کے حلقہ انتخاب، آٹھ بجے کرامت کھوکھر جبکہ رات نو بجے اعجاز چودھری کے حلقہ انتخاب میں خطاب کریں گے۔
عمران خان 21 جولائی کو حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، نعمان قیصر، جمشید چیمہ، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کے حلقوں میں خطاب کریں گے۔
عمران خان 23 جولائی کو بھی لاہور میں منشا سندھو اعجاز ڈیال، ظہیر عباس کھوکھر، شفقت محمود اور اپنے حلقے انتخاب میں خطاب کریں گے۔