آج بھرپور سیاسی سنڈے، پی ٹی آئی سیالکوٹ، جی ڈی اے نوابشاہ میں جلسہ کریگی

Last Updated On 15 July,2018 01:42 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) عام انتخابات کی گہما گہمی میں آج بھرپور سیاسی سنڈے منایا جارہا ہے، تحریک انصاف سیالکوٹ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نوابشاہ اور متحدہ مجلس عمل کراچی میں عوامی جلسےمنعقدکر رہے ہیں جن کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔

تحریک انصاف نے شہر اقبال میں آج پاور شو کا اہتمام کیا ہے جس سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔ شہر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے خصوصا خواتین نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نےاپنی سیاسی قوت کے اظہار کیلئے نواب شاہ میں جلسے کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں پیر پگاڑا اور تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اپنے زور خطابت سے عوام کا جوش جگائیں گے۔ کراچی میں بھی آج ایک بڑا جلسہ دیکھنے کو ملے گا جو متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے، جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے۔