لاہور: تحریک انصاف اور ن لیگ کے انتخابی بینرز کو آگ لگ گئی

Last Updated On 15 July,2018 01:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے والٹن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے انتخابی بینرز کو آگ لگ گئی جس میں شدت کے باعث والٹن روڑ پل کا فائبر بھی جل گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے انتخابات کیلئے لگائے گئے بینرز کو آگ لگ گئی، والٹن روڈ کے علاقے میں لگائی گئی آگ کے نتیجے میں والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی آگ سے شدید نقصان پہنچا۔