انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، چیف الیکشن کمشنر

Last Updated On 15 July,2018 10:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا ہے کہ عوام امن و امان کی موجودہ صورتحال سے مایوس نہ ہوں۔ انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، صوبائی حکومتیں متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر عوام اور سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

نیکٹا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سلیمان خان نے الیکشن کمیشن حکام کو ملک کی سیاسی شخصیات اور حساس مقامات سے متعلق سیکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال سے عوام مایوس نہ ہوں۔ تمام ادارے باہمی تعاون، سیاسی جماعتوں اور مقامی انتظامیہ کیساتھ کوآرڈی نیشن مربوط کریں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور نیکٹا الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ کرے۔