ہارون بلور کی شہادت کے بعد پی کے 78 میں انتخاب ملتوی

Last Updated On 11 July,2018 01:10 pm

پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوان دھماکے کے بعد پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کر دیئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق، الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہارون بلور کی شہادت کے بعد کیا گیا، پی کے 78 پر الیکشن عام انتخابات کے بعد کرائے جائیں گے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

ادھر اے این پی کے شہید رہنما ہارون احمد بلور کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ادا کی جائے گی اور انہیں وزیر باغ پشاور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہید نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے دانیال اور باسم چھوڑے ہیں، دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ بار نے اے این پی رہنما کی شہادت پر سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔