لوکل نمائندوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے، مریم اورنگزیب

Last Updated On 10 July,2018 07:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوکل نمائندوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر سابق وزیرِاعظم نوازشریف اور مریم نواز کا تاریخی استقبال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ قانونی طور پر ایک کمزور فیصلہ سنایا گیا، تاریخ گواہ ہے جب جب ایسے اقدامات کئے گئے سیاسی قیدی مزید مضبوط ہو کر ابھرے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایبٹ آباد میں جھوٹے کاغذات لہرائے، انہیں آڈٹ رپورٹ اور پیراز کا پتہ تک نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پہلے بھی ایسے کاغذ لہرا کر جھوٹے الزامات لگا چکے ہیں، عدالت طلب کرے تو راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں۔

انہوں نے پنجاب پولیس پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اینٹی رگنگ سیل میں پنجاب کیخلاف شکایات آ رہی ہیں، جانبدارانہ کارروائیوں کی شکایات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، ان پر نوٹس لیا جائے۔