مریم نواز کے متبادل امیدواروں کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ

Last Updated On 10 July,2018 05:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز کو احتساب عدالت سے سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے متبادل امیدواروں کو شیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ پاکپتن سے نئے ن لیگی امیدوار کو بھی شیر کا نشان مل گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ مریم نواز کی جگہ این اے 127 لاہور سے علی پرویز اور پی پی 173 سے امیدوار عرفان کھوکھر شیر کے نشان پر الیکشن لڑ سکیں گے۔ این اے 146 پاکپتن سے رانا زاہد کی نااہلی کے باعث رانا ارادت شریف کو بھی شیر کا نشان دیدیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے وکلا نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ این اے 127 اور پی پی 173 سے مریم نواز کے متبادل امیدواروں کے نام فارم 33 میں موجود ہیں، الیکشن ایکٹ کی شق چار اور سب سیکشن 3 کے تحت متبادل امیدواروں کو پارٹی نشان دیا جائے۔