اوکاڑہ: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ تعلیم رضا علی گیلانی نے این اے 144 سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اوکاڑہ سے سابق صوبائی وزیر نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ این اے 143 میں راؤ اجمل کے بجائے گلزار سبطین کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے لیکن پارٹی قیادت نے ان کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے راؤ اجمل کو ہی پارٹی امیدوار بر قرار رکھا جس پر شاہ مقیم گروپ نے این اے 144 سے رضا علی گیلانی جبکہ این اے 143 سے گلزار سبطین کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ قیادت کو قائل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن قیادت نے فیصلہ درست نہیں کیا۔ این اے 144 سے سیٹ جیت کر قیادت کو ہی دیں گے اور جو شاہ مقیم گروپ کو سپورٹ کرے گا، یہ گروپ بھی اس کی بھرپور مدد کرے گا۔