پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر امیدوار کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل

Last Updated On 29 June,2018 07:10 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) میاں عابد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 35 سے پاکستان تحریکِ انصاف کی ٹکٹ کے خواہشمند تھے تاہم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی مداخلت پر انھیں ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 35 کا ٹکٹ نہ ملنے پر میاں عابد صدمے سے دوچار، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ خبریں ہیں کہ تحریکِ انصاف نے پی پی 35 سے میاں عابد کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی مداخلت پر میاں عابد کی بجائے مرزا دلاور بیگ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

میاں عابد اس وقت سیالکوٹ کے سول ہسپتال کے دل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔