راجہ بشارت کو ٹکٹ کیوں دیا؟ سیمل کامران کا عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا

Last Updated On 29 June,2018 07:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیمل کامران نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راجہ بشارت کو دیا گیا پارٹی ٹکٹ فوری واپس لیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جس پر مقدمات درج ہیں۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے پی پی 14 سے راجہ بشارت کو ٹکٹ دیے جانے کیخلاف زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی بھی کوشش کی لیکن سیکیورٹی کیلئے تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں نے انھیں روک لیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 سے راجہ بشارت کو غلط ٹکٹ جاری کیا گیا، عمران خان نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس پر مقدمات درج ہیں۔ راجہ بشارت خواتین سے شادیاں کرنے کے بعد ان کے سیکنڈلز بنواتا ہے۔