عام انتخابات: امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کا آج آخری دن

Last Updated On 29 June,2018 02:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2018 کے لئے امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، امیدوار انتخابی نشان کے حصول کے لیے ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹس جمع کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابات میں حصہ نہ لینے والے امیدواروں کے پاس بھی آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے، ریٹرننگ افسران امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کریں گے جبکہ کل امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر آج سندھ کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرستیں بھی جاری کرینگے، ڈاکٹرفاروق ستار، خواجہ اظہار، خالد مقبول صدیقی ودیگر اراکین مختلف حلقوں سے کاغذات واپس لینگے۔