لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد خان مدنی کے اثاثہ جات صفر، کاغذاتِ نامزدگی میں ہر جگہ الحمداللہ کچھ نہیں لکھ ڈالا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ ایک بستر اور 2 صوفے کے علاوہ کوئی چیز ان کی ملکیت نہیں، کاغذاتِ نامزدگی میں ہر جگہ الحمداللہ کچھ نہیں لکھ ڈالا۔
پی ٹی آئی رہنما محمد خان مدنی کا کہنا تھا سیاست میں آ کر کوئی اثاثے نہیں بنائے، جو کچھ ہے کاغذاتِ نامزدگی میں بتا دیا۔ محمد خان مدنی نے این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مقابلے میں کاغذات جمع کرا رکھے ہیں لیکن انہیں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے گزشہ عام انتخابات میں بھی حمزہ شہباز کے مقابل 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔