اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں بڑی سیاسی تبدیلی سامنے آگئی، وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی نے پی پی 186 سے خرم جہانگیر وٹو جبکہ پی پی 185 میں روبینہ شاہین وٹو کوٹکٹ جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق، میاں منظور احمد وٹو این اے 144 میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 144 میں تحریک انصاف منظور احمد وٹو کی سپورٹ کرے گی۔
دوسری جانب انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی گئیں، ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو 2 فہرستیں بھجوائیں، سیاسی جماعتوں کے لئے 107 انتخابی نشانات کی فہرست بھجوائی گئی جبکہ دوسری فہرست میں آزاد امیدواروں کے لئے 225 انتخابی نشانات شامل ہیں، ریٹرننگ افسران 30 جون کو انتخابی نشانات امیدواروں کو الاٹ کریں گے۔