وہاڑی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئی ہیں، انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیر جٹ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسحاق خاکوانی اور جہانگیر ترین کیخلاف ہیں، عمران خان کے نہیں، این اے 162 اور این اے 163 کی نشستیں جیت کر کپتان کو تحفہ دیں گے۔