لاہور: (روزنامہ دنیا) ن لیگ نے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ این اے 145 سے احمد رضا مانیکا اور پی پی 191 سے بشریٰ بی بی کے داماد امیدوار ہونگے۔
مسلم لیگ نواز نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ این اے 145 پاکپتن سے احمد رضا مانیکا جبکہ پی پی 191 سے عطا مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکا مسلم لیگ نواز کے امیدوار ہونگے۔
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے این اے 64 چکوال سے میجر (ر) طاہر اقبال، این اے 65 سے فیض ٹمن، این اے 109 سے میاں عبدالمنان، این اے 175 سے چودھری مسعود، این اے 93 خوشاب سے سمیرا ملک، این اے 168 بہاولنگر سے احسان الحق باجوہ، این اے 94 خوشاب سے شاکر بشیر، پی پی 99 سے رانا شعیب ادریس، این اے 176 سے شیخ فیاض الدین کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
پی پی 20 راولپنڈی سے راجہ سرفراز اصغر، پی پی 21 چکوال سے سلطان حیدر علی خان، پی پی 84 خوشاب سے ملک وارث کلو، پی پی 100 فیصل آباد سے عفت معراج، پی پی 115 فیصل آباد سے رانا علی عباس خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
این اے 169 بہاولنگر سے نورالحسن تنویر، این اے 176 سے شیخ فیاض الدین، پی پی 12 راولپنڈی سے فیصل قیوم ملک، پی پی 13 راولپنڈی سے چودھری سرفراز افضل، پی پی 14 راولپنڈی سے اسامہ چودھری، پی پی 19 راولپنڈی سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ مل گیا۔
پی پی 22 چکوال سے تنویر اسلم، پی پی 23 چکوال سے ذوالفقار علی خان، پی پی 24 چکوال سے شہریار ملک، پی پی 82 خوشاب کرم الہیٰ بندیال، پی پی 83 خوشاب سے ملک آصف بھاہ، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خالد جاوید وڑائچ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
پی پی 192 پاکپتن سے میاں نوید، پی پی 193 پاکپتن سے منصب ڈوگر، پی پی 218 ملتان سے ملک ظفرران، پی پی 219 ملتان سے رانا محمد اقبال سراج، پی پی 240 بہاولنگر سے چودھری جمیل، پی پی 241 بہاولنگر سے کاشف محمود، پی پی 242 بہاولنگر سے زاہد اکرم، پی پی 243 بہاولنگر سے ڈاکٹر مظہر، پی پی 244 بہاولنگر سے محمد ارشد، پی پی 273 مظفر گڑھ سے شاہد گبول کو ٹکٹ جاری کر دیا، پی پی 274 مظفر گڑھ سے محمد عبداللہ بادینی امیدوار ہونگے۔