اسرائیلی سفاکیت تھم نہ سکی، غزہ پر تازہ حملوں میں خواتین، بچوں سمیت 112 فلسطینی شہید

Published On 04 April,2025 04:02 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی سفاکیت تھم نہ سکی،اسرائیل کے غزہ پر تازہ ترین حملوں میں 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں سکول پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 فلسطینی شہید ہوئے۔

شمالی غزہ میں مسلسل بمباری سے 71 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا انخلاء ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ جنگ میں شہداء کی مجموعی تعداد 50 ہزار 523 سے تجاوز کر گئی جبکہ ایک لاکھ 638 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ مزید علاقوں پر قبضہ کرکے غزہ پٹی کو تقسیم کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ فوج وسیع علاقے پر قبضہ کرکے بفر زون میں شامل کرے گی۔