اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، مزید 41 فلسطینی شہید

Published On 02 April,2025 09:23 am

غزہ: (دنیا نیوز) دہشت گرد اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، اسرائیل کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں اور پناہ گاہوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ہونے والی بربریت میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دو ہفتوں سے جاری حملوں میں ایک ہزار 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

حملوں سے 320 معصوم بچے بھی لقمہ اجل بنے، 609 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 399 ہو گئی اور ایک لاکھ 14 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔