امریکی سینیٹر کوری بوکر کی سینیٹ میں 25 گھنٹے کی میرا تھون تقریر

Published On 02 April,2025 09:16 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر کوری بوکر نے سینیٹ میں 25 گھنٹے اور 5 منٹ تک مسلسل بول کر میرا تھون تقریر کر ڈالی، کوری بوکر نے سینیٹ میں طویل ترین تقریر کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے پہلے سٹارم تھرمنڈ نے 24 گھنٹے 18 منٹ تقریر کی تھی، نیوجرسی کے سینیٹر کوری بوکر ٹرمپ انتطامیہ کی پالیسیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، تقریر کے دوران سوالات کا جواب بھی دے رہے ہیں۔

تقریر میں سینیٹر کا کہنا تھا جب تک جسمانی طور پر قابل رہا بولتا رہوں گا، یہ ہماری قوم کیلئے عام حالات نہیں، امریکی عوام اور جمہوریت کو سنگین اور فوری خطرات لاحق ہیں، جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔