امریکا کا مشرق وسطی میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے 2 کرنے کا اعلان

Published On 02 April,2025 09:11 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) یمن میں امریکی حملے اور ایران سے کشیدگی کا سلسلہ برقرار ہے جس کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطی میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے 2 کرنے کا اعلان کر دیا۔

پینٹا گون نے کہا ہے کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطی میں پہلے سے موجود ہے، دوسرا بحری بیڑا بھی بھیج رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ 4 بی ٹو بمبار طیارے بحر ہند میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں، یمن اور ایران کیساتھ بڑھتی کشیدگی کے سبب اضافی جنگی طیارے تعینات کیے۔