شام میں جھڑپوں اور پُر تشدد واقعات میں تیزی تشویشناک ہے: اقوام متحدہ

Published On 04 December,2024 09:04 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام میں جھڑپوں اور پُر تشدد واقعات میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے اور سیاسی عمل شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے فریقین سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام میں امن عامہ کی بگڑتی صورت حال کے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت کرنے میں ہے۔

انتونیو گوتریس نے فریقین سے کہا کہ شام کے جامع سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ بات چیت کریں، تمام فریقوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت ان کی ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ فریقین سےانسانی حقوق اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق اقوام متحدہ کی سہولت والے سیاسی عمل میں فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔