ابوظہبی: (ویبڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے 1277 مقامی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کردی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی حکومت نے ریلیف فنڈ اور مختلف بینکوں کے تعاون سے ضرورت مند اماراتی شہریوں کے 401 ملین سے زائد قرضوں کو معاف کرنے کے لئے 18 بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ شہریوں کی مدد اور انہیں مشکل سے نکالنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر عائد بوجھ کو کم کیا جاسکے، یہ اقدام شہریوں کی زندگیوں اور معاملات کو آسان بنانے کے لئے دانشمندانہ قیادت کے ویژن کی ترجمانی کرتا ہے۔