لندن: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانے میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سفارتخانے کو خالی کروا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سفارتخانے اور گردونواح کے راستوں کو عوام کے لئے بند کر دیا، ویزہ کے حصول کے لئے قطاروں میں لگے لوگ گھنٹوں تک سفاتخانے میں مخصور رہے۔
یٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ نائن ایلمس میں امریکی سفارت خانہ سے ملنے والے مشتبہ بیگ کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس کے مطابق بیگ کے اندر نقلی ڈیوائس موجود تھی۔
دوسری جانب گیٹ وک ایئر پورٹ پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی جبکہ ساؤتھ ٹرمینل کا بڑا حصہ خالی کروا لیا گیا،ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور ایمرجنسی سروسز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔