کیلیفورنیا : (دنیانیوز) امریکی صدارتی الیکشن سے متعلق گہما گہمی عروج پر ہے ، سکھ کمیونٹی ا نتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لیے تیارہے ۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سکھ کمیونٹی کی امریکی الیکشن میں گہری دلچسپی ہے اور اکثریت جوبائیڈن کی پالیسیوں سے نالاں جبکہ ٹرمپ کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں ۔
کیلیفورنیا کے شہر سیکرومنٹو میں اہم اجلاس ہوا جس میں سکھ کمیونٹی رہنما گرجتندر رندھاوا نے کہا کہ وہ کملا پیرس کو سپورٹ کریں گے۔
بعض سکھ رہنماؤں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر جو بائیڈن امیدوں پر پورا نہیں اترے، اس لیے اب وہ ٹرمپ کا ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن سے متعلق ووٹ کاسٹ کرنے کا آخری روز پانج نومبر ہے۔