بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرئیلی حملے جاری، ایک روز کے دوران مزید 22 افراد شہید جبکہ 112 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بعلبیک کے گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز راکٹ حملے میں دو اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، اسرائیل کو لبنان میں اپنے کئی فوجیوں کے مارے جانے اور تباہ کن ناکامی کا سامنا ہے۔