واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینئر ارکان کانگریس نے لبنان کے خلاف مزید پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے، ارکان کانگریس نے ان پابندیوں کی زد میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بیری کو بھی لانے پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے لکھا لبنان مستقبل کا تعین ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی عناصر، بدعنوانی اور معاشی تباہی کے نقصان دہ اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقتصادی و سیاسی اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ مضبوط اور تخلیقی امریکی قیادت کی ضرورت ہے، حزب اللہ کی لبنان پر کمزور گرفت کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اراکین کانگریس نے کہا سپیکر نبیہ بیری لبنان کی پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے براہ راست دباؤ کے ساتھ آگے بڑھے اور فوری طور پر انتخابات کرائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منصفانہ پارلیمانی اجلاس کے انعقاد میں تاخیر ناقبل قبول ہے۔