غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں مجرمانہ حملے تیز کر دیئے، تازہ حملوں میں 115 فلسطینی شہید جبکہ 487 زخمی ہوگئے۔
خان یونس سے شہید فلسطینیوں کی متعدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 718 ہوگئی، ایک لاکھ 282 فلسطینی زخمی ہیں، مکانات کھنڈر بننے کے بعد نہتے فلسطینی پناہ گاہوں میں بھی غیر محفوظ ہوگئے۔
اسرائیلی حکومت نے 2 لاکھ سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے سے روک دئیے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے مظلوم پناہ گزینوں کو روزانہ 500 امدادی ٹرکوں کی اشد ضرورت ہے۔