غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کی سڑکوں پر زخمی بہن کو اٹھائے پھرتی بچی کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے۔
ننھی بچی زخمی بہن کو نازک کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال کی تلاش میں کئی کلومیٹر پیدل چلتی رہی، غزہ جنگ کی کوریج کیلئے موجود ایک صحافی نے بچی کی مدد کی، صحافی کے سوال پر بچی نے بتایا بہن کو گاڑی نے ٹکر ماری، اس کا علاج کرانا چاہتی ہوں۔
بچی کا کہنا تھا کہ میں تھک گئی ہوں، میں اس کو ایک گھنٹے سے اُٹھائے ہوئے ہوں اب میں مزید نہیں اُٹھاسکتی، میں اس کو لے کر بریج کیمپ جاؤں گی۔
صحافی نے دونوں بچیوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔