روم: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اٹلی کے سرکاری دورے پر روم پہنچ گئے۔
سعودی وزیر دفاع کا دورہ اٹلی دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اپنے اس دورے کے دوران شہزادہ خالد بن سلمان اطالوی حکومت کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔