قاہرہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے، ہوائی اڈے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے کے دوران صدر السیسی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مضبوطی، باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔