ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت کو عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل کر لیا گیا۔
عالمی جریدے دی گارڈین کے آرٹیکل کے مطابق بھارت کی بین الاقوامی دہشت گردی سے کینیڈا اور امریکا کے رہائشی بھی محفوظ نہیں، کینیڈین وزیر اعظم نے بھارتی سفارتکاروں پر سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کینڈین وزیراعظم نے الزامات میں دعویٰ کیا کہ بھارت بین الاقوامی ظلم و تشدد میں ملوث ہے۔