ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایک اور مریضہ لاہور شفٹ

Published On 05 November,2024 10:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایک اور مریضہ کو لاہور شفٹ کر دیا گیا۔

دل کی مریضہ جنت بی بی کو بہاولنگر سے پی آئی سی لاہور شفٹ کیا گیا، ایم ایس کی ہدایت پر جنت بی بی کو فوری ایس کے انجکشن لگا کر علاج شروع کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم نے بتایا کہ جنت بی بی کو ہارٹ اٹیک آنے سے طبعیت خراب ہوئی، جنت بی بی کی کل انجیو گرافی پلان کی گئی ہے۔

ایم ایس پی آئی سی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ایئر ایمبولینس کے اقدام سے کئی مریضوں کی جان بچائی گئی ہے۔