امریکا: صدارتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، ٹرمپ، کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

Published On 22 October,2024 01:47 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

ووٹنگ کی تاریخ نزدیک آگئی، امریکی شہری آئندہ ماہ 5 نومبر کو اپنے اگلے صدر کا انتخاب کریں گے، صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، دونوں پارٹیز کے امیدوار وں کی انتخابی مہم زوروں سے جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں الیکٹورل کالج کا کردار اہم ہے، سب سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وائٹ ہاؤس کی کرسی پر بیٹھے گا، امریکا کا صدر بننے کیلئے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔