اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ بھارت کے ساتھ سفارتی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ بھارت سے بھی مثبت رویئے کی توقع رکھتے ہیں، کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کی تاریخ طویل ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سوچنے میں غلطی کی کہ وہ یہاں کینیڈینز کےخلاف جرائم کی حمایت کرسکتی ہے، کوئی ملک کینیڈا کی سر زمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث ہو تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا ردعمل انکار، معاملہ الجھانے، مجھ پر ذاتی طور پر حملہ کرنے اور کینیڈین حکومت کی سالمیت کے خلاف رہا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں بھارتی سفیر کا نام شامل کرنے پر سفارتی تنازع بڑ ھ گیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔