کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی ایئرپورٹس کی سکیورٹی آڈٹ کے معاملہ پر ٹرانسپورٹ کینیڈا کا سکیورٹی وفد اتوار کو کراچی پہنچے گا۔
ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفد پیر سے پاکستان سے براہ راست کینیڈا جانیوالی پروازوں کی مکمل جانچ کرے گا، وفد کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر مختلف ایوی ایشن سکیورٹی کے شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔
وفد کے ارکان سکیورٹی امور میں مسافر، سامان کی سکریننگ، کارگو اور کیٹرنگ سکیورٹی کا جائزہ لیں گے، سکیورٹی ایکسس، رسائی کنٹرول، ہوائی جہاز کی سکیورٹی جبکہ دیگر متعلقہ طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی جائیگی۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ ادارے کینیڈین ٹیم کو مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔