تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی ریڈ لائن کا خیال نہیں کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے وہ سب کچھ کرے گا جو ضروری سمجھے گا، ان کا یہ بیان اسرائیل کے کسی بھی لمحے ہو جانے والے متوقع حملے سے پہلے سامنے آیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تحریر کردہ بیان میں لکھا ہے ہم نے ان دنوں جنگ کو روکنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں لیکن اپنے شہریوں کے تحفظ میں یہ کہنا ہے کہ ہمارے لئے ایسی کوئی ریڈ لائن ایسی نہیں جو ہمیں اپنے شہریوں کے دفاع سے روک سکے۔
واضح رہے ایران نے اسرائیل پر دو سو بیلسٹک میزائل فائر کئے تھے اور انہیں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے علاوہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور پاسداران انقلاب کے اہم عہدے داروں کے قتل کا جواب دینے کے لئے کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت تباہ کن اور متعین ہو گا، جس سے ایران بھی حیران رہ جائے گا، خیال رہے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں لبنان کی صورت حال پر عراقی وزیراعظم کے سیاسی مشیرعلی الموسوی کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔