پیرس: (ویب ڈیسک) القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے عمر بن لادن کو فرانس سے ملک بدر کر دیا گیا جہاں وہ برسوں تک نارمنڈی گاؤں میں قدرتی مناظر کی نقاشی کرتے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی تعریف کرنے اور عظمت دینے والے تبصرے پوسٹ کرنے کے بعد انہیں واپس فرانس آنے سے روک دیا گیا۔
وزیرِ داخلہ برونو ریٹایلیو نے کہا کہ انہوں نے عمر بن لادن کی فرانس واپسی پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کئے، ملک بدری کے بعد عمر بن لادن کو کہاں بھیجا گیا اس بارے میں انہوں نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ریٹایلیو نے ایکس پر کہا عمر بن لادن جو ایک برطانوی شہری کے شریکِ حیات کے طور پر کئی سالوں سے اورن کے علاقے میں مقیم ہیں نے 2023ء میں اپنے سوشل نیٹ ورکس پر ایسے تبصرے شائع کئے جن میں دہشت گردی کی تعریف کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا انتظامی پابندی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عمر بن لادن کسی بھی وجہ سے فرانس واپس نہیں آ سکتے، تبصرہ کے لیے عمر بن لادن سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔