جوبائیڈن کی اماراتی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

Published On 24 September,2024 08:33 am

نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے کے لیے مستقل کام کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر ایک دن میں 1100 حملے کرکے 492 افراد شہید کردیئے جبکہ 12 سو سے زائد زخمی ہیں۔

لبنانی وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں کو تباہی و بربادی کی جنگ قرار دیا۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حملے اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف حاصل نہیں کرلیتے، ہم نے حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں کو وسیع کردیا ہے۔