ڈھاکا: (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلالیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنروں کو واپس آنےکاحکم دیا۔
خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ بنگلہ ددیش نےاقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا جب کہ اس سے قبل بنگلہ دیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنرکو واپس بلاچکا ہے۔
بنگلہ دیشی حکام کا بتانا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنےکاحکم سفارتی عہدوں پرتبدیلیوں کاحصہ ہے۔