نیویارک: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام لائنیں کراس کرچکا، سلامتی کونسل کو مداخلت کرنی ہوگی۔
اسرائیل حملوں پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کرچکا ہے، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی، اسرائیلی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے، لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے ایران حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔