واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس کے ذمہ داران نے سابق صدر ٹرمپ کو اطلاع دی ہے کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کئے جانے کا خطرہ موجود ہے۔
بیان کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے سابق صدر ٹرمپ کو ایران کی جانب سے درپیش حقیقی خطرے کے بارے میں آگاہ کیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا مقصد امریکا میں عدم استحکام اور افراتفری پھیلانا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق خطرات نے ایف بی آئی کو مجبور کر دیا کہ وہ یہ معلومات سیکرٹ سروس کے ادارے کو منتقل کرے، اس کے سبب سابق صدر ٹرمپ کے لئے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا۔
امریکی حکومت کو یہ اندیشے ہیں کہ ایران ٹرمپ اور ان کے سابق مشیروں کے قتل کی کوشش کے ذریعے ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر کی ہلاکت کا انتقام لینے کی کوشش کر سکتا ہے۔