لندن: (ویب ڈیسک) نشے میں دھت مسافر نے کاک پٹ میں گھس کر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
مسافر نے طیارے کا دروازہ اس وقت کھولنے کی کوشش کی جب جہاز 30 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا، اس دوران ایک دوسرے مسافر نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی خطرناک کوشش کو اپنے موبائل فون کے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔
نشے کی حالت میں نیم بے ہوش شخص نے دعویٰ کیا کہ پائلٹ جہاز کو صحیح نہیں اڑا رہا تھا وہ اس کی جگہ طیارہ اڑانا چاہتا ہے، منظر عام پر عام والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نشے میں دھت مسافر جہاز کے کاک پٹ اور اگلے دروازے تک پہنچنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے، مگر مسافروں اور عملے نے اس پر قابو پالیا، واقعہ پر مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
عملے کی جانب سے مسافر کو روک کر زمین پر پھینکنے کی کوشش میں انٹرکام سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، کچھ مسافر عملے کی مدد کے لئے آئے جبکہ دیگر نے اپنے فون پر فلم بندی کی اور کچھ خوف کے مارے اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔