واشنگٹن: (دنیا نیوز) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کملا ہیرس کو آسان حریف قرار دے دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ کملا ہیرس کو صدارتی انتخابات میں ہرانا آسان ہو گا وہ جوبائیڈن کے مقابلے میں زیادہ آسان حریف ہیں، کملا ہیرس کے ساتھ کم از کم ایک مباحثہ ضرور کرنا چاہوں گا، میرے خیال سے ایک سے زیادہ صدارتی مباحثے ہونے چاہئیں۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل ہی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت زیادہ عوامی مقبولیت حاصل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن جیتنے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ صدارتی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس پر بڑی برتری حاصل ہے، سابق امریکی صدر کے کامیابی کے 63 فیصد اور ان کی مخالف امیدوار کملا ہیرس کے صرف 32 فیصد امکانات ہیں۔