غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی رات گئے شمالی غزہ اور جبالیہ میں کارروائی کے دوران مزید 58 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 11 ہو گئی، 87 ہزار 445 فلسطینی زخمی ہیں، خان یونس کے واحد فعال نصیر ہسپتال میں چند گھنٹوں کا ایندھن باقی رہ گیا، کویتی ہسپتال بھی چند گھنٹے میں بند ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارےمیں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دی دے۔