غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملے بدستور جاری ہیں، شہداء کی مجموعی تعداد 33ہزار 634 جبکہ 76ہزار 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے موقع پر بھی اسرائیلی بربریت جاری رہی، اسرائیلی فورسز نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کئے جس سے شہداء کی مجموعی تعداد 33ہزار 634 ہوگئی۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کی رپورٹ کی توثیق کردی جس کے مطابق غزہ کے 23 لاکھ فلسطینیوں میں سے 70 فیصد غذائی قلت سے نبردآزما ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا ہوا ہے، غزہ شہری جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہیں، اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہوچکے ، 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔