نیویارک: (دنیا نیوز) فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اتفاق نہ ہوسکا۔
فلسطین نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پر غور کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب عید پر بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔