ماسکو: (دنیا نیوز) روس کی جانب سے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر بڑا حملہ کر دیا گیا، حملے میں 6 پاور پلانٹس مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی فضائی فوج نے یوکرین میں واقعہ توانائی کی نجی کمپنی ڈیٹک کے پاور پلانٹس پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے، روسی حملے میں ڈیٹک کے 6 پاور پلانٹس تباہ ہو گئے جن کی مرمت میں ڈیڑھ سے 2 سال لگیں گے۔
یوکرینی توانائی کمپنی کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد پاور پلانٹس کی 80 فیصد پیداواری صلاحیت ختم ہو گئی، جنگ شروع ہونے سے اب تک یہ توانائی نظام پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے، روس نے ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔