یوکرین :(ویب ڈیسک )یوکرین کی جانب سے روس کے مختلف ریجن میں ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ روس کے 8 ریجن میں یوکرین کے 35 ڈرونز کو تباہ کیا گیا ہے۔
ماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جانب آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ روسی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے یوکرین دہشت گردانہ سرگرمیوں کا استعمال کر رہا ہے۔